مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرِ شیعیان بحرین آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے قم ایران میں منعقد ہونے والی یوم القدس کی ریلیوں میں میں شرکت کی اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم القدس صرف فلسطین اور قدس شریف سے متعلق نہیں ہے؛ بلکہ اس کا تعلق پوری اسلامی دنیا سے ہے اور مسئلہ فلسطین کے تعلق سے مسلمان زمہ دار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانانِ عالم نے عالمی یوم القدس مارچ میں شرکت کرکے یہ پیغام دیا کہ بیت المقدس اور مسئلہ فلسطین ان کیلئے اب بھی اہم ہیں اور امت مسلمہ کا اہم مسئلہ اور قلب تصور کیا جاتا ہے۔
بحرینی شیعہ رہنما نے اس امید کا اظہار کیا کہ فلسطینیوں کے جہاد، مزاحمت اور امت اسلامیہ کی حمایت سے قدس شریف جلد ہی آزاد ہو کر امت اسلامیہ کی طرف لوٹ آئے گا۔
آپ کا تبصرہ